وزیر داخلہ کو معافی مانگنی چاہئے ورنہ ملک کے اندر ایک بڑی تحریک ہوگی:آر جے ڈی ضلع صدر
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 19 دسمبر : رام گڑھ ضلع آر جے ڈی نے جمعرات کو رام گڑھ شہر کے سبھاش چوک میں ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا جلایا۔ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں آئین کے خالق بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے تئیں اہانت آمیز تبصرہ کرکے ملک کے آئین کی بنیادی روح کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ جسے راشٹریہ جنتا دل برداشت نہیں کرے گا۔ اس تبصرہ سے ملک کے کروڑوں دلتوں، قبائلیوں، غریب اقلیتوں اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کی توہین ہوئی ہے۔ اس پتلے جلانے کے ذریعے ملک کے وزیر اعظم کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر اتنے بے ہوش نہ ہو جائیں کہ آئین کی روح کو ٹھیس پہنچے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ ہوش میں آؤ، ملک کے عوام سے معافی مانگو وغیرہ کے نعرے لگائے گئے۔ اسی آر جے ڈی ضلع صدر نے کہا کہ وزیر داخلہ کو معافی مانگنی چاہئے ورنہ ملک کے اندر ایک بڑی تحریک ہوگی۔ اس موقع پر ضلع صدر گلزار انصاری، یوتھ ضلع صدر اکبر خان، ریاستی نائب صدر گردھاری گوپ، ریاستی نائب صدر رمیش پرساد یادو، سابق امیدوار شاہد صدیقی، سبودھ کمار، اشوک یادو، بدری وشوکرما، ایوب علی، پرشورام سنگھ، ارمان خان، للن خان، تبریز عالم، نثار احمد، اشوک رام وغیرہ موجود تھے۔