کھوکھوانڈر14،17اور مقابلہ: مدھو پور کی ٹیم رانچی کیلئے روانہ
مدھوپور، 25 اکتوبر: مدھو پور ریاستی سطح کا کھو-کھو مقابلہ کھیلو انڈیا 2024 کے تحت 26 سے 28 اکتوبر تک رانچی کے اسپورٹس ولیج میں ۲۶-۲۸تک منعقد کھیلو جھارکھنڈ انڈر ۱۴ مردزمرے کےٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے مدھو پور کے مڈل اسکول تلک کلاسے ۹ ، اور انڈر ۱۷ ایک وہیں موہن لال گٹگٹیاہائی اسکولکے انڈر ۱۹ کے ۷ طلبہ اور انڈر ۱۷ کے دو طلبہ کا تعین ہوا ہے۔ بدھ وار کو یہ سارے منتخب کھلاڑی مدھوپورو ریلوے استیشن سے رانچی کے لئے روانہ ہوئے۔انڈر 14 میں منتخب ہونے والے بچے نرمل کسکو، راج راجوار، امیت یادو،نکھل مرمو، ستیم گپتا، محمد ارباز، جیتو ہیمبرم، لکی رجک، کرشنا رجک تھے، جبکہ انڈر 17 میں منتخب ہونے والے بچے شیو ہیمبرم تھے،ان تمام بچوں کو سابق وارڈ کونسلر سنور یاسمین، تلک کلا اسکول کی ٹیچر سنیتا کماری، ٹیچر سنجے پرساد اور کویسٹ الائنس سے اشیت کمار نے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔ استاد امیت کمار دویدی کھو کھو مقابلے کے لیے بچوں کے ساتھ رانچی روانہ ہوئے۔ اس موقع پر اسکول انچارج پرنسپل سنیتا کماری اور دیگر موجود تھے۔