71
مدھوپور،۲۵؍اکتوبر: مدھوپور جے ایل کے ایم پارٹی سےصدام حسین نے مدھوپور اسمبلی سے جمعہ کو الیکشن آفیسر و سب ڈویژنل آفیسر راجیو کمار کے سامنے JLKM امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر جناب حسین نے کہا کہ ہم خاص طور پر مقامی پالیسی اور منصوبہ بندی کی پالیسی کے حوالے سے آگے بڑھیں گے اور یہاں تعلیم کی سطح کو بلند کرنے کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر جے ایل کے ایم پارٹی لیڈر سکندر عالم، ملن سین ضلع سکریٹری دیوگھر، ادے منڈل ضلع نائب صدر دیوگھر، چاند حسن بلاک صدر مدھو پور، اورابرار انصاری نے شرکت کی۔