Jharkhand

رانچی پولیس نے سائبر فراڈ میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کیا

31views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 جنوری:۔ رانچی پولیس نے سائبر فراڈ میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی چندن سنہا کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سٹی ایس پی راجکمار مہتا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی اور کھیلا گاوں تھانہ علاقہ کے پرٹول گاؤں میں ایک زیر تعمیر مکان سے تین سائبر مجرموں کو گرفتار کیا۔ جس میں منرنجن کمار، نکو کمار اور اکھلیش کمار شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے چھ موبائل فون، مختلف بینکوں کے نو اے ٹی ایم کارڈ، جعلی بینک اکاؤنٹ کی چیک بک اور ایک کار برآمد ہوئی۔ یہ لوگ ریلائنس فائنانس کمپنی کے نام پر قرض دے کر اور مختلف قسم کے ایپس جیسے ڈاکٹر اپوائنٹمنٹ، بینک کسٹمر کیئر، فلپ کارٹ کسٹمر کیئر وغیرہ بنا کر سائبر فراڈ کرتے تھے۔ سٹی ایس پی راجکمار مہتا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.