National

رام پور کی عدالت نے اداکارہ جیا پردا کو مفرور قرار دیا

98views

رام پور (یوپی): اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کو یوپی کے رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے ان کے خلاف چل رہے دو مقدمات میں سماعت کے لیے حاضر نہ ہونے کے بعد ’مفرور‘ قرار دے دیا ہے۔ یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ہے، جب وہ رام پور سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار تھیں۔

جنسی ہراسانی معاملہ: دہلی کی عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن کے خلاف الزامات پر فیصلہ محفوظ رکھا

رپورٹ کے مطابق، جیا پردا سات بار غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ شوبھیت بنسل کی سربراہی والی ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے اب پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ڈپٹی ایس پی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ 6 مارچ تک عدالت میں ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر، ڈپٹی میئر کا انتخاب 4 مارچ کو، ہائی کورٹ کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری

یہ قانونی شق اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کوئی ملزم وارنٹ کے باوجود عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہتا ہے، اس طرح اس کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اعلانیہ عمل شروع کیا جاتا ہے۔ جیا پردا پہلے راجیہ سبھا اور پھر لوک سبھا کی رکن رہ چکی ہیں۔ وہ 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوئی تھیں۔

Follow us on Google News