امپھال: چند مسلح کارکنوں نے منگل کی شام امپھال مغربی ضلع میں منی پور پولیس کے ایک ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کو اغوا کر لیا لیکن سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی شروع کی اور چند گھنٹوں کے اندر انہیں بازیاب کرا لیا۔ آئی این ایس کی رپورٹ کے مطابق یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکومت نے جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی میں 5 سال کی توسیع کی
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ منی پور پولیس کے آپریشن سیل میں تعینات اے ایس پی امت کمار کو مسلح کارکنوں کے ایک گروپ نے وانگ کھائی میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا تھا۔ منی پور پولیس کی ایک بڑی نفری نے فوری طور پر تلاشی مہم شروع کی اور چند گھنٹوں میں انہیں بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
رام پور کی عدالت نے اداکارہ جیا پردا کو مفرور قرار دیا
یاد رہے کہ منی پور میں تقریباً 10 ماہ سے نسلی تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور مرکزی وزارت داخلہ نے ریاست کو 3 بارودی سرنگوں سے محفوظ کوئیک ری ایکشن فائٹنگ (کیو آر ایف) گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
گاڑیوں کو دیکھنے کے بعد وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا، ’’ٹاٹا کوئیک ری ایکشن فائٹنگ گاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جنہیں ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کو مضبوط کرنے میں مصروف سیکورٹی فورسز کو وزارت داخلہ نے فراہم کیا ہے۔ ان گاڑیوں سے حساس مقامات پر اپنے فرائض انجام دینے والی سیکورٹی فورسز کی حفاظت میں بہت مدد ملے گی۔ ریاستی حکومت حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے اور جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے۔‘‘
ایک متعلقہ پیش رفت میں امپھال مشرقی ضلع کے سامبوگ کھوک علاقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی موجودگی سے متعلق مخصوص انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج، آسام رائفلز اور منی پور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پیر کو تلاشی مہم شروع کی۔ دریں اثنا، تین دیسی ساختہ لانگ رینج مارٹر (پومپی)، دیسی ساختہ لانگ رینج مارٹر کے دو خالی خانے، گولیوں سے بھرے میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول، لیتھوڈ گرینیڈ لانچر کے تین زندہ دستی بم، ایک 2 انچ مارٹر راؤنڈ، ایک 12 بور سنگل بیرل گن اور دیگر گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔