National

راہل نے برلاسے ملاقات کی، ایوان چلانے کی درخواست

7views

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے، اس لئے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی جانی چاہئے ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے مسٹر گاندھی نے مسٹر برلا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ ایوان کی کارروائی چلائی جائے مسٹر برلا سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کو یہ معلومات دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نے آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے کہا کہ ایوان چلنا چاہئے اور ایوان چلانا ہماری نہیں ان کی ذمہ داری ہے۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ چاہتے ہیں کہ میرے خلاف استعمال کیے گئے ناشائستہ تبصروں کو ہٹا دیا جائے۔ حکومت ایوان میں میرے خلاف کئے گئے تضحیک آمیز تبصروں کو کارروائی سے ہٹادے۔ مسٹر برلانے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے اور اس کی تحقیقات کریں گے۔ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ ایوان چلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایوان کو چلانا چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکمران جماعت کے لوگ کچھ بھی کہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایوان چلے اور 13 دسمبر کو ایوان میں آئین پر بحث ہو۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ایوان چلے۔ وہ اڈانی پر بحث سے بچ رہے ہیں اور وہ ایوان نہیں چلانا چاہتے لیکن ہم اس معاملے کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایوان کام کرے اور ایوان میں بحث ہو۔ وہ میرے بارے میں باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن 13 دسمبر کو ایوان میں آئین کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بحث ہونی چاہیے۔ وہ ہم پر الزام لگاتے رہیں گے لیکن ایوان چلنا چاہیے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.