نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آئین سازوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آج یوم دستور پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی مسٹرگاندھی نے کہا،یوم آئین پر آپ سب کو مبارکباد ہمارے آئین کی بنیادی روح یہ ہے کہ انصاف اور حقوق سب کے لیے برابر ہوں۔ہر ایک کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع ملنا چاہیے ہمارا آئین معاشرے کے غریب ترین اور سب سے کمزور طبقوں کے تحفظ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے یہ جتنا مضبوط ہوگا ہمارا ملک اتنا ہی طاقتور ہوگا۔ آج کے دن آئین کے سوچ کی حفاظت کرنے والے آزادی پسندوں، شہیدوں اور آئین ساز اسمبلی کے ہر رکن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، میں اس کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔محترمہ واڈرا نے کہاآج ہمارے آئین کے نفاذ کا 75 واں سال شروع ہورہا ہے۔ ہمارے آزادی پسندوں اور عظیم شخصیات نے مل کر ایک ایسا آئین بنایا جس نے کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کو یقینی بنایا۔ ہمارا آئین ہی کروڑوں ہندوستانیوں کی حفاظتی ڈھال ہے جو انہیں ہر طرح کے حقوق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو یوم آئین مبارک ہو۔ عظیم بزرگوں، شہداء، انقلابیوں اور آئین ساز اسمبلی کے ہر رکن کو سلام۔ یہ جمہوریت اور آئین جو ہمیں ان کی انتھک محنت اور قربانیوں کی وجہ سے ملا ہے یہ ہمارا فخر ہے۔ آئیے، ہم عزم کریں کہ ہم اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔
12
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مذہبی مقامات کے سروے کو روکنے کے لیے کانگریس رہنما سپریم کورٹ پہونچے
نئی دہلی، یکم دسمبر:۔ (ایجنسی)مذہبی مقامات پر سروے کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر غور کرنے سے پورے ملک کی...
دہلی الیکشن میں اکیلے اترے گی AAP
کانگریس کے ساتھ نہیں ہوگا اتحاد :کیجریوال نے واضح کی تصویر نئی دہلی، یکم دسمبر :۔ (ایجنسی) ہریانہ اور مہاراشٹر...
اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے یوگندر نے ای وی ایم کی جانچ کا مطالبہ کیا
9 لاکھ روپے فیس ادا کی پونے، یکم دسمبر:۔ (ایجنسی) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد متعدد امیدواروں نے...
سنبھل میں جامع مسجد کے سروے پر تشدد کی جانچ شروع
سہ رکنی عدالتی کمیشن کی ٹیم نے اتوار کو تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا مرادآباد یکم دسمبر (ایجنسی)سنبھل...