West Bengal

راہل گاندھی نے بہار کے کٹیہار میں روڈ شو کے ساتھ نیائے یاترا دوبارہ شروع کی، یاترا مغربی بنگال میں داخل

163views

پٹنہ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو بہار کے کٹیہار ضلع میں روڈ شو کے ساتھ اپنی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ دوبارہ شروع کی۔ کٹیہار میں رات کے قیام کے بعد گاندھی نے صبح اپنی یاترا شروع کی۔ وہ صبح 11.30 بجے کے قریب مالدہ کے راستے مغربی بنگال میں داخل ہو گئے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل 146 ارکان کی معطلی منسوخ

راہل گاندھی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی کی چھت پر بیٹھے نظر آئے، جو آہستہ آہستہ چل رہی تھی۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے سڑک پر جمع ہونے والے پرجوش ہجوم کی طرف ہاتھ ہلا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ مقامی لوگ سڑک کے دونوں طرف قطار میں کھڑے ہو کر جلوس کو دیکھ رہے تھے۔

دہلی میں سردی اور دھند سے برا حال، کم حد نگاہ ڈرائیوروں کے لیے مصیبت

شہید چوک پر جب مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی، جواہر لال نہرو کے حلیہ میں بچوں نے راہل گاندھی کے سامنے ’ڈریم ٹو میٹ یو‘ کا پوسٹر‘ لہرایا تو راہل گاندھی نے بچوں کو اپنے پاس بلا کر چاکلیٹ پیش کی اور آٹوگراف بھی دئے۔ شیرین کوثر نامی ایک بچی نے اسے اپنی زندگی کا خاص لمحہ قرار دیا۔

ای ڈی نے تیجسوی یادو سے زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں تقریباً 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کوڑھا تھانہ علاقہ کے کھیریا میں رات کو قیام کیا اور اس کے بعد کٹیہار شہر کے شہید چوک، گولچھا کٹرا چوک، پانی کی ٹنکی سے ہوتے ہوئے پران پور اسمبلی سیٹ کے لابھا علاقہ سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال کے مالدہ میں داخل ہوئی۔ راہل گاندھی کچھ دنوں بعد جھارکھنڈ کے راستے بہار میں واپس لوٹیں گے۔

گزشتہ روز جب بھارت جوڑو نیائے یاترا کٹیہار پہنچی تو راہل گاندھی مقامی نوجوانوں کے فٹبال میچ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ جبکہ انہوں نے سر پر گمچھا پہن کر کسانوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سبھی کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائی۔

14 جنوری کو منی پور میں شروع ہونے والی ‘بھارت جوڈو نیائے یاترا’ 67 دنوں میں 6713 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے گزرنے کے بعد 20 مارچ کو ممبئی میں اختتام پذیر ہوگی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.