دوحہ، 04 اکتوبر (یو این آئی) قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیلی حملے سے متاثرہ لبنانی عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔مسٹر تمیم بن حمد الثانی نے جمعرات کے روز قطر میں ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ کے سربراہی اجلاس کے بعد کہا، “میں نے تمام بے گھر افراد اور لڑائی کے متاثرین کو انسانی اور ہنگامی امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ میں یہ تاکید کرتا ہوں کہ قطر لبنان اور اس کے مشرب لوگوں پر حملوں کے خلاف لڑائی میں لبنان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔”واضح رہے کہ اسرائیل نے پیر کے روز لبنان کے جنوب میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کی تھی جب کہ فضائی حملے جاری تھے۔ لبنان کے قائم مقام وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بدھ کے روز کہا کہ شامی مہاجرین سمیت تقریباً 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے جمعرات کے روز کہا کہ اسرائیلی بمباری میں 1,974 لوگوں کی موت اور 9,384 دیگر زخمی ہوئے ہيں۔
46
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...
نیتن یاہو ٹرمپ سے بات چیت کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے
تل ابیب، 02 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے...