39
پیانگ یانگ، 4 اکتوبر (یو این آئی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور امریکہ اس کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہیں تو وہ ان کے حملوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور امریکہ نے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو ان کا ملک جوہری ہتھیاروں سے جواب دے گا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے مسٹر کِم کے حوالے سے کہا کہ اگر دشمن نے اس کی خودمختاری پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کی کوشش کی تو پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں سمیت تمام دستیاب جارحانہ قوتوں کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔