جمشید پور ۲۷؍ نومبر (راست)اسمبلی انتخاب میں میری شبیہ کو بگاڑنے کے لئے ایڈیڈیڈ ویڈیو کا سہارا لیا گیا۔ غلط طریقے سے ویڈیو کی نشریات کرکے مذہبی نظریات کا منصوبہ بند سازش رچاکر سریو رائے نے انتخاب جیتے ہیں ۔ چونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ بغیر تکڑم کر کے انتخاب نہیں جیت سکتے تھے ۔ مندرجہ بالا باتوں کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس میں سابق وزیر بننا گپتا نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ میرے سیاسی مخالفین عوام کے ترقیاتی کاموں کو روک نہ دیں ۔ مجھے ڈر ہے کہ ایسا نہ ہو کہ مجھے نیچا دکھانے کے لئے سریو رائے مانگو فلائی اوور تعمیری کام بند کروا دیں ، ایم جی ایم اسپتال بند کروا دیں ۔ میری کوشش سے مجوزہ سورن ریکھا ندی میں ہونے والے ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کا کام نہ رکوا دیں ۔ سابق وزیر بننا گپتا نے کہا ہے کہ میں شفاف سیاست پر یقین کرتا ہوں اس لئے جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے سریو رائے کو کہنا چاہتا ہوں کہ میرے ذریعے کئے گئے عوامی مفاد کے کاموں کو روکیں نہیں اور نہ رکنے دیں ۔ اگر انہوں نے کسی بھی جنتا سے جڑے منصوبوں کو روکنے یا سست کرنے کی کوشش کی تو ان کے ہر قدم کی مخالفت کروں گا ۔ انہوں نے جمشید پور مغربی حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو آشرواداد دیا ہے اور جو حکم دیا ہے وہ سر آنکھوں پر ہے اور قوت کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ۔ اس موقع پر مشرقی سنگھ بھوم کانگریس کمیٹی کے صدر آنند بہاری جی نے کانگریس کے سینئر لیڈر فیروز خاں وغیرہ شامل تھے ۔
13
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہاؤسنگ بورڈ جدید سہولیات سے آراستہ 5500 فلیٹ بنائے گا
رانچی کے دھروا میں ہوگا تعمیر؛ ڈی پی آر کابینہ کی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا: چیئرمین ہائوسنگ بورڈ جدید...
رانچی میں قومی کھادی اور سرس مہوتسو کا آغاز
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 20 دسمبر:۔رانچی کے مورہابادی میدان میں منعقدہ قومی کھادی اور سرس مہوتسو 2024-25 کا جمعہ کو...
منشیات کی تجارت اور پوست کی کاشت روکنے کیلئے حکمت عملی بنائیں: چیف سکریٹری
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 20 دسمبر:۔ جھارکھنڈ کی چیف سکریٹری الکا تیواری نے میٹنگ میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت...
قبائل کی مجموعی ترقی میں نبارڈ کا کردار
درج فہرست قبائل کے قومی کمیشن کی رکن ڈاکٹر آشا لکرا کا خطاب جدید بھارت نیوز سروسرانچی 20دسمبر :قومی کمیشن...