National

پرینکا گاندھی کے بچوں نے ڈالا ووٹ، بیٹے ریحان نے آئین کی حفاظت کو بڑا مسئلہ قرار دیا، پہلی بار ووٹ ڈالنے آنے والی بیٹی نے کی یہ اپیل

55views

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت آج 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ راجدھانی دہلی کی تمام سات سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے اور لوگ ووٹ ڈالنے پہنچ رہے ہیں۔ دہلی کے لودھی اسٹیٹ کے اٹل آدرش اسکول میں ووٹ ڈالنے آئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور آئین کی حفاظت اہم مسائل ہیں۔

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ریحان نے کہا، ’’میں پہلی بار عام انتخابات میں ووٹ ڈال رہا ہوں، پچھلی بار میں نے دہلی کے ریاستی انتخابات میں ووٹ دیا تھا۔ میں عوام سے اپیل کروں گا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں اور جشن جمہوریت میں شرکت کریں۔ ترقی اور بے روزگاری کو ایشوز قرار دیتے ہوئے ریحان نے کہا، ’’ذاتی طور پر میرے لیے آئین ایک اہم ایشو ہے۔‘‘

#WATCH | After casting vote, Raihan Rajiv Vadra, son of Robert Vadra and Congress leader Priyanka Gandhi Vadra says, “I think this is a very important election. I encourage all the youth to vote to save our Constitution and to vote in a way that brings positive change.”

Miraya… https://t.co/nrmkwcenj1 pic.twitter.com/A6VF9vBCAZ

— ANI (@ANI) May 25, 2024

ریحان واڈرا نے کہا، ‘میرے خیال میں یہ بہت اہم الیکشن ہے۔ میں تمام نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے آئین کو بچانے اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے ووٹ دیں۔

وہیں، رابرٹ واڈرا اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کی بیٹی میرایا واڈرا نے کہا، ’’میں کالج سے صرف ووٹ ڈالنے آئی ہوں، سب کو باہر آ کر ووٹ دینا چاہیے۔‘‘

VIDEO | Lok Sabha Elections 2024: “I just want them (voters) to come and vote, that’s my only message. It’s our job to make a change, so we need to come out and do it,” says Miraya Vadra, daughter of Congress leader Priyanka Gandhi Vadra and Robert Vadra, after casting her vote… pic.twitter.com/xkJFudpQMf

— Press Trust of India (@PTI_News) May 25, 2024

دریں اثنا، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے بھی اپنا ووٹ ڈال دیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد راہل گاندھی نے اپنے موبائل سے اپنی اور اپنی والدہ سونیا گاندھی کی سیلفی بھی کلک کی۔

#WATCH | Congress General Secretary Priyanka Gandhi Vadra casts her vote for the sixth phase of #LokSabhaElections2024 at a polling station in Delhi. pic.twitter.com/wrg0wOISAw

— ANI (@ANI) May 25, 2024

خیال رہے کہ دہلی کی تمام 7 سیٹوں پر بی جے پی اور انڈیا بلاک کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی اتحاد کے تحت انتخابی جنگ میں ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے بی جے پی کے خلاف مشترکہ امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جہاں عآپ چار سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے، وہیں کانگریس نے باقی تین سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

#WATCH | Congress MP Rahul Gandhi along with Priyanka Gandhi Vadra and her children Raihan Rajiv Vadra and Miraya Vadra, wait outside a polling booth in Delhi where Robert Vadra is casting his vote for #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/tAtqT2wnaP

— ANI (@ANI) May 25, 2024

Follow us on Google News