National

راہل کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر: پرینکا

11views

نئی دہلی، 20 دسمبر ( یو این آئی ) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی لوک سبھا رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں مایوسی بڑھ گئی ہے اور اسی وجہ سے ان کے بھائی راہل گاندھی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔مسز واڈرا نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت بہت مایوس ہوچکی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ مسٹر گاندھی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، لیکن ملک کے عوام سب کچھ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راہل ان کا بھائی ہے اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ وہ دھکا مکی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی مایوسی ہے۔ وہ اتنے بے چین ہو چکے ہیں کہ راہل جی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر رہے ہیں۔ راہل جی کبھی کسی کو دھکا نہیں دے سکتے، میں اور پورا ملک یہ جانتا ہے لیکن بی جے پی ان کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔ بی جے پی کا سچ ملک کے سامنے آ گیا ہے کہ وہ اڈانی پر بحث نہیں کرنا چاہتے، وہ امبیڈکر جی کی توہین کرتے ہیں، اس لیے اب وہ ملک کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔محترمہ واڈرا نے کہا ‘بابا صاحب امبیڈکر نے ہمیں ہمارا آئین دیا، ہر شہری کو حقوق دیے۔ بی جے پی نے جس طرح ان کی توہین کی ہے اس سے پورے ملک کے لوگ دکھی ہیں۔ بابا صاحب کی اس طرح کی توہین کو ملک برداشت نہیں کرے گا۔ مودی حکومت اڈانی پر بحث کرنے سے ڈرتی ہے۔ اب انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے، امبیڈکر جی کے تئیں ان کے حقیقی جذبات سامنے آ گئے ہیں، اس لیے اب وہ اپوزیشن سے خوفزدہ ہیں، کیونکہ اب ہم اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین امبیڈکر جی کا تحفہ ہے۔ ہندوستان ان کی توہین برداشت نہیں کرے گا۔ لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.