
42views
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو سوامی وویکانند کی جینتی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سوامی جی نے ہندوستان کے لوگوں میں ایک نیا اعتماد پیدا کیا اور مغرب کو ہندوستان کی روحانی طاقت کا ایک طاقتور پیغام دیا۔محترمہ مرمو نے ‘ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: “سوامی وویکانند کو ان کے یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ سوامی جی نے ہندوستان کا عظیم روحانی پیغام مغربی دنیا تک پہنچایا۔ انہوں نے ہندوستان کے لوگوں میں ایک نئی خود اعتمادی پیدا کی۔ سوامی جی نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، قوم کی تعمیر کے لیے کام کرنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔ ان کی میراث دنیا بھر میں لاتعداد لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔
