صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 2047 میں ایرو اسپیس اینڈ ایویشن کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ گگن یان اور آدتیہ ایل وَن مشن سے نہ صرف بھارت کی خلائی شعبے میں پوزیشن مستحکم ہوئی ہے، بلکہ یہ دونوں مشن بالآخر بنی نوع انسانی کیلئے مددگار ثابت ہوں گے۔ اُنہوں نے یہ بات نئی دِلی میں ”2047 میں ایرو اسپیس اور ہوا بازی“ کے موضوع پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کے افتتاحیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ دفاع اور ٹرانسپورٹ کے مقاصد کیلئے آزادانہ ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے ایرو اسپیس کا شعبہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہاکہ اِس شعبے سے وابستہ افراد کی ہنرمندی کا درجہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اِس موقع پر وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔
بھارت کی Aeronatutical سوسائٹی نے اپنی مہارت کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر اِس نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ اِس موقع پر ایرو اسپیس اور بھارت میں ہوا بازی کے سفر کے 75 سال کے بارے میں Compendium اور 2047 کے وژن دستاویز کا اجرا بھی کیا جائے گا۔
اِس تقریب میں پچھلے 75 سال میں اِس میدان میں بھارت کے سفر پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کے تحت حصولیابیوں، ٹکنالوجی کی پیشرفت اور عظیم دانشوروں کے رول کو نمایاں کیا جائے گا۔