Jharkhand

منصفانہ اور شفاف طریقے ووٹنگ کیلئے پولیس انتظامیہ کی تیاری

82views

پاکوڑ ،21 اکتوبر(راست) قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کو منصفانہ اور خوف و ہراس سے پاک کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہے۔ ضلع کے بارڈر میں اورتمام چیک پوسٹوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ 20 نومبر کو ضلع کی تینوں قانون ساز اسمبلیوںمیں انتخابات ہونے والے ہیں اس وجہ کرانتظامیہ پوری طرح چاک وچوبند ہے تاکہ لوگ خوف و ہراس سے پاک ماحول میں ووٹ ڈال سکیں۔سوموار کو پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھات کمار نے ضلع پاکوڑ میں تعینات 04سی اے پی ایف کمپنی کے آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو پری پول ڈیوٹی کے لیے بریفنگ دی۔ انہوں نے پولیس کو اپنی ڈیوٹی اور ضلع پاکوڑ کی اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ہدایات بھی دیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار نے کہا کہ ہر حال میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ووٹنگ خوف سے پاک ماحول میں ہو جائے ۔موقع پر درجنوں پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.