غزہ 08 نومبر (ایجنسی)اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے ایک اور حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم جمعرات کے روز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ سے اپنے بچے کچھے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں سے نکل کر کسی اور جگہ جا بسیں۔اسرائیلی فوج نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ شمالی غزہ سے حماس کے مزاحمت کار اب بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر کہنا ہے کہ وہ خبر دار کر رہی ہے کہ شمالی غزہ جنگی میدان ہو گا۔ اس لیے اپنے بچاؤ کے لیے جنوبی غزہ کی طرف چلے جائیں۔ ‘اسرائیلی فوج کی طرف سے اس موقع پر ‘ ایکس، پر شمالی مغربی غزہ کا ایک نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے شمالی غزہ میں اسرائیل نے پچھلے اکتوبر سے ایک نئی جنگی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ جہاں اس سے پہلے بھی بد ترین بمباری اور علاقائی محاصرے کو لمبے عرصے سے جاری رکھا گیا تھا۔ اب اکتوبر 2024 سے ایک بار پھر اس علاقے میں تازہ دم اسرائیلی فوج سے جنگی یلغار جاری ہے۔
23
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹرمپ کے لیے تحفہ :اسرائیل لبنان میں فائر بندی کا منصوبہ تیار کرنے میں مصروف
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جاری معرکے میں 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تل ابیب 14 نومبر...
امن دستوں پر لبنانی سرحد پر حملے ، سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
نیو یارک 14 نومبر (ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے یو این...
سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال
ریا ض 14 نومبر (ایجنسی) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن...
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ دوستانہ ملاقات، اقتدار کی پرامن منتقلی پر اتفاق
واشنگٹن 14 نومبر (ایجنسی) 4 سال قبل غصے میں وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے والے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ...