International

فلسطینی جماعتیں فتح اور حماس آج باہمی اتحاد کے سلسلے میں قاہرہ میں مذاکرات کریں گی

103views

قاہرہ10 اکتوبر (ایجنسی)فلسطینی جماعتوں فتح اور حماس کے درمیان آج بدھ کے روز سے قاہرہ میں باہمی اتحاد کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذاکرات کے لیے ٹیم منگل کے روز پہنچ چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت حماس رہنما خلیل الحیہ کر رہے ہیں۔ حماس وفد قطر سے قاہرہ پہنچا ہے۔حماس میڈیا ایڈوئزار طاہر النونو کے مطابق فلسطینی قائدین کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لیے یہ مذاکرات اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے درپیش چیلنجوں اور فلسطین کاز کے لیے کوششیں زیر بحث ائیں گی۔دوسری جانب فتح نے آج شروع ہونے والے ان مذاکرات کے بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل انہی مذاکرات کا ایک اہم دور چین میں جولائی کے دوران ہوا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.