Sports

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نےبابراعظم کو ڈراپ کرنے کی سفارش کی

235views

اسلام آباد، 13 اکتوبر (یواین آئی) انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی تشکیل کردہ نئی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم میٹنگ ہوئی جس میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کا مشورہ دیا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بہترین بلے باز قرار دیا تھا۔کپتان سمیت ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن کلیپسی نے بھی بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ کپتان بابراعظم نے دسمبر 2022 کے بعد سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ کسی اننگز میں نصف سنچری بھی اسکور نہیں کرسکے ہیں۔تاہم عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی، سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار، تجزیہ کار حسن چیمہ پر مشتمل پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی رائے دی، تاہم اس میٹنگ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن کلیپسی شامل نہیں تھے۔پاکستان اور انگلیند کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہورہا ہے، انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور 47 رنز سے جیت کر پاکستان کو مسلسل چھٹے ٹیسٹ میں شکست دی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.