Sports

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: کامران کی سنچری

27views

صائم نے پچاس رن بنائے، پہلے دن پاکستان کا اسکور 259/5رہا

ملتان،15اکتوبر(ایجنسی)کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو 15 کے مجموعی اسکور پر اس وقت پہلے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب جیک لیچ کی گیند پر شفیق بولڈ ہو گئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ بھی اسی گراؤنڈ اور اسی پچ پر کھیلا جا رہا ہے جس پر انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کر کے ریکارڈ بکس میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ وہ ڈیبیو میچ میں سنچری کرنے والے تیرہویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اننگز کا آغاز اچھا نہ کر سکی۔ لیکن اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی نصف سنچری اور کامران غلام نے 118رنز کی شان دار شراکت داری قائم کی۔ دوسری وکٹ پر کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور وہ بھی لیچ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ ابتدائی دو خساروں کے بعد تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ڈیبوڈنٹ کامران غلام نے صائم کے ساتھ مل کر ایک بڑی شراکت قائم کی۔ پاکستان کا اسکور جب 168 رنز ہوا تو صائم ایوب بھی 77 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سعود شکیل بھی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف چار رنز بنا کر کارس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کامران غلام کا ساتھ دینے محمد رضوان آئے تو دونوں بلے بازوں نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ کامران غلام نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.