پرتھ، 10 نومبر (یواین آئی)پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیاکے خلاف اسی کی سرزمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔دوسرے میچ کے بعد آج تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی گیندبازوں نے آسٹریلیائی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا اور پوری ٹیم آج بھی مکمل اوورز نہیں کھیل سکی۔پرتھ میں سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 27 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستانی ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے ایک بار پھر پر اعتماد انداز میں بلےبازی کا آغاز کیا اور ٹیم کو 84 رنز کا آغاز فراہم کیا۔پچھلے میچ میں نصف سنچریاں بنانے والے صائم ایوب نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عبداللہ شفیق 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان 30 اور بابراعظم 28 رنز ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں لینس موریس نے حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز نے پُراعتماد انداز سے بیٹنگ کی اور 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔پاکستان کی پہلی وکٹ 84 اور دوسری وکٹ 85 رنز پر گری، عبداللّٰہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعدازاں بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان نے پارٹنر شپ قائم کی اور میچ ختم کیا۔بابر اعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آج بھی پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، نسیم شاہ نے 20 رنز پر پہلی اور شاہین آفریدی نے 36 رنز پر دوسری وکٹ حاصل کی۔پرتھ میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے تیزگیندبازوں نے آسٹریلیائی بلے بازی کو تباہ کردیا اور ٹیم نے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر سمیٹ دیئے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترا۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے اور ان کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئی، جیک فریزر میکگورک صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور میتھیو شارٹ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان جوش انگلس بھی 7 ہی رنز بناسکے، ایرون ہارڈی نے 12 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، محمد حسنین کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ انجرڈ ہوگئے۔گلین میکسوئل مسلسل تیسرے میچ میں حارث رؤف کا شکار بنے، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، آل راؤنڈر مارکس اسٹونئس بھی 8 رنز ہی بناسکے، ایڈم زمپا نے 13 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے گزشتہ میچ کی فاتح سائیڈ برقرار رکھی گئی ہے، تاہم آسٹریلیا نے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں، میزبان ٹیم نے کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، اسپینسر جونسن اور لینس موریس کو موقع دیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ پاک ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔
19
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ میں چراغ چکارا نے گولڈ میڈل جیتا
تیرانہ (البانیہ)، 28 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان چراغ چکارا نے انڈر 23 ورلڈ چمپئن شپ ریسلنگ میں مردوں...
اکانشا سالونکھے نے پی ایس اے چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا
کوزکس (فرانس) 27 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی اکانکشا سالونکھے نے ملائیشیا کی یشمیتا جدیش کمار کو 3-0 سے...
پاکستان نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے ٹیم کا کیا اعلان
لاہور، 27 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی-20 سیریز...
ریاستی سطح کے جونیئر کبڈی مقابلے شروع،20 اضلاع کی 40 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
جدید بھارت نیوز سروسبوکارو، 26 اکتوبر:۔ 18 واں جھارکھنڈ اسٹیٹ جونیئر کبڈی مقابلہ (لڑکے اور لڑکیاں) سنیچر کو کسمار بلاک...