اسلام آباد، 14 اکتوبر (یواین آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا جس میں 3خصوصی اسپنروں کو شامل کیا گیا ہے اور عامر جمال بطور آل راؤنڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بھی ملتان میں کھیلا جارہا ہے اور حیران کن طور پر میچ اسی پچ پر ہی کھیلا جائے گا جس پر ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پہلے میچ کی زبردست شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم کی نومنتخب سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، سرفراز احمد کو ڈراپ کیا اور 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا۔ٹیم میں شامل 6 نئے کھلاڑیوں میں 4 اسپیشلسٹ اسپنر اور دو بلے باز تھے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے 3 اسپنرز اور ایک بلے باز کامران غلام کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کیں، بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دیا گیا ہے اور وہ اسی پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے جس پر بابراعظم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیم میں 3 اسپنرز، زاہد محمود، ساجد خان اور نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے تاہم خراب کارکردگی کے باوجود صائم ایوب کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود۔
77
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی انڈر 19 خواتین ٹیم کو 5 کروڑ روپے کا انعام
ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی...
نیشنل اسکول ہاکی کے دونوں زمروں میں جھارکھنڈ چیمپئن
اوڈیشہ، چندی گڑھ اور یوپی نے بھی اپنی طاقت دکھائی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ 68 ویں نیشنل اسکول...
ابھیشیک نے اپنی شاندار سنچری کا کریڈٹ اپنے سینئرساتھیوں کو دیا
ٹی 20 اننگ میں ابھیشیک کی ریکارڈ 13 چھکے سب سے تیز سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی ممبئی، 3 فروری (یو...
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...