National

دہلی میں ایک ٹن سے زیادہ غیر قانونی پٹاخے ضبط، دو گرفتار

243views

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہفتہ کو دو الگ الگ کارروائیوں میں قومی راجدھانی میں ممنوعہ پٹاخوں کا کاروبار کرنے والے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور 1104 کلو گرام غیر قانونی پٹاخے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ دریں اثنا، پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت سوربھ (25) ساکن روشن آرا روڈ اور رام پرکاش (35) ساکن گوپال پور کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں دہلی کے براڑی کے جگت پور گاؤں میں واقع ایک گودام میں غیر قانونی پٹاخوں کی بڑی مقدار کے ذخیرہ ہونے کی خاص اطلاع ملی تھی۔

اس خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا گیا، جس میں رام پرکاش نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل کمشنر آف پولیس (کرائم) رویندر سنگھ یادو نے کہا، “گودام کے معائنے پر پٹاخوں کے کل 53 کارٹن ضبط کیے گئے، جن کا وزن تقریباً 1000 کلو ہے۔‘‘

پوچھ گچھ کے دوران رام پرکاش نے پٹاخوں کی فروخت اور ذخیرہ کرنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ یادو نے کہا، “ملزم نے بتایا کہ اس نے پرویز، جئے راول اور منوج جین نامی افراد سے غیر قانونی پٹاخے خریدے تھے۔” افسر نے کہا، “فی الحال ان لوگوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔”

ایک علیحدہ کارروائی میں، ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے ایک کار کو روک کر سوربھ نامی شخص کو پکڑ لیا۔ کار کی تلاشی لینے پر 104 کلو گرام غیر قانونی پٹاخے برآمد ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا، “سوربھ نے اعتراف کیا کہ اس نے فوری منافع کمانے کی نیت سے فرخ نگر، ہریانہ کے کھلے بازار سے غیر قانونی پٹاخے خریدے تھے۔ جب پولیس ٹیم نے اسے دہلی کے کراؤن پلازہ میں روکا تو اس نے اپنی ارٹیگا کار میں 104 کلو پٹاخے بھرے ہوئے تھے۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.