Blog

ہماری پارٹی وقف ترمیمی بل 2024کو قانون بننے سے روکے گی

40views

امارت شرعیہ سمیت دیگر ملی تنظیموں کے ذمہ داروں سے وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ کی یقین دہانی

رانچی: (راست) ا س وقت وقف ترمیمی بل 2024کے ذریعہ مرکزی حکومت وقف ایکٹ کے بنیادی ڈھانچہ کو ہی ختم کرنا چاہتی ہے، جس سے مسلمانوں میں اضطراب اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی تجویز کے مطابق امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈسمیت ادارہ شرعیہ ،جمعیہ علماء جھارکھنڈ ،جمعیۃ الراعین ،پٹھان تنظیم ،انجمن اسلامیہ جیسی تنظیموں کی نمائندہ شخصیات نے وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اورانہیں وقف ترمیمی بل 2024 کے نقائص وخطرناکیوں سے واقف کرایاساتھ ہی ا میر شریعت مدظلہ کی جانب سے مرتب کردہ میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں یہ واضح کیاگیاہے کہ اس بل کو آئینی اور قانونی طریقے پر یکسر مسترد کرنے پر آواز اٹھائیں اور ہرحال میں بل کو ایکٹ بننے سے روکیں، یہ بل کسی طرح اوقاف کے مفاد میں نہیں ہے، یہ اوقاف کی جائیداد کو ہڑپ کرنے والااور سرکاری پروپرٹی بنانے والابل ہے، یہ اوقاف کی شرعی اور دستوری حقوق کے خلاف بل ہے اور ملک کی قدیم روایات وثقافت پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ نے وفد کی تمام باتوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ غور سے سنا اور وفد کو یقین دلایاکہ ہماری پارٹی اس بل کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گی اور اسے ایکٹ بننے سے یقینی طورپر روکنے کی ہرممکن تدبیر اختیار کرے گی، اس وفد میں مولانا قاضی مفتی انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ رانچی کے علاوہ مولانا اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء جھارکھنڈ، مولانا مفتی طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ، مولانا قطب الدین رضوی ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ، حاجی محمد فیروز صدر جمعیۃ الراعین رانچی، ایوب راجہ صدر پٹھان تنظیم رانچی، انور عرف انو انجمن اسلامیہ ہسپتال رانچی،محمد اسلم سابق پارشد، محمد اظہر ایڈوکیٹ ،محمد ندیم سماجی کارکن شریک کار رہے، اس وفد نے عوامی رائے عامہ کو بیدار کرنے اور مسلم پرسنل لابورڈ کے مرتب کردہ QRکوڈ اور لنک کو عام لوگوں تک پہونچانے اور بل کو یکسر مسترد کرنے کیلئے JPCتک اپنی رائے پہونچانے کا بھی اعادہ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.