National

ایک مرتبہ پھر کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

92views

سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جمعرات16 مئی یعنی گزشتہ روز  کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے جبکہ  ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے وہ 1995، 1997 اور 2001 میں ایس سی بی اے  یعنی سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔

نتیجہ کا اعلان ہونے سے پہلے بار اینڈ بنچ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل سبل نے کہا تھا، “وکلاء قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، ایک وکیل کا مقصد آئین کی حفاظت کرنا ہے۔ لہذا اگر آپ سیاسی طور پر بار میں شامل ہوتے ہیں اور اگر  جھکاؤ کی وجہ سے  آپ اسے اس بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں، تو آپ اصل میں بطور وکیل اپنا فرض پورا نہیں کر رہے ہیں۔”

بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب سے قبل کپل سبل نے کہا تھا، “بار میں پینے کے پانی کی کوئی سہولت نہیں تھی، میں نے وہ انتظام کیا تھا، میں نے یہاں ٹکٹ بک کروانے کے لیے ریلوے سینٹر کا انتظام کیا تھا۔ یہاں ایک کینٹین ہے۔ گرگ لائبریری میرے ذریعہ قائم کی گئی تھی، جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، ہم وہی کرتے ہیں جو ہمیں کرنا ہوتا ہے۔”

کپل سبل کے بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا اور کہا، کپل سبل بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ آزاد خیال، سیکولر، جمہوری اور ترقی پسند قوتوں کی ایک بڑی فتح ہے۔‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.