National

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پکی تالاب میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد

49views

رسول ﷺ کی سیرت طیبہ کو چھوڑ کر ہم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے: سید نورالدین اصدق

بہار شریف (راست) شہر بہار شریف کا مشہور و معروف محلہ پکی تالاب میں 16 ستمبر 2024ء بروز اتوار بعد نمازِ مغرب شاہی جامع مسجد پکی تالاب میں درود خوانی و صلاۃ و سلام کی محفل کا انعقاد ہوا اس کے بعد بعد نمازِ عشاء شہزادہ خطیب الاسلام حضرت علامہ سید شاہ نورالدین اصدق چشتی کی صدارت پکی تالاب شاہی مسجد کے صحن میں عظیم الشان محفل میلادالنبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا تلاوتِ کلامِ الٰہی سے محفل کا آغاز ہوا اس کے بعد مدرسہ اصدقیہ کے طلبا نے یکے بعد دیگرے نعت شریف پڑھ کر لوگوں کے دلوں کو مستفیض کیا اس کے بعد جناب قاری محمد ارشد اقبال امام و خطیب بڑی مسجد بساربیگہ نے پیاری آواز و انداز میں نعتیہ کلام کے اشعار پڑھے جس کو سن کر اہل محفل جھوم اٹھے اور تمام لوگوں کی زبان پر سرکار کی آمد مرحبا سردار کی آمد مرحبا کا ورد جاری ہوگیا اس کے بعد مدرسہ فردوسیہ بڑی درگاہ کے مہتمم حافظ و قاری محمد توصیف عالم نے مختصر خطاب کیا، خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج میلادالنبی ﷺ کی شب ہے اور اہل محبت کیلئے شب میلاد ہی سب کچھ ہے اس لئے کہ آج کے شب کی بدولت ہی ساری کائنات کی تخلیق کی گئ اس کے بعد حضرت علامہ محمد محمد اختر رضا مصباحی امام و خطیب آستانہ مخدوم جہاں نے بڑی ہی پیاری گفتگو کی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خوش نصیب لوگ نبی کی پیدائش کی یاد مناتے ہیں ان کی آمد کا چرچا کرتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ نبی کی پیدائش کی خوشی آج سے نہیں منائی جارہی بلکہ صدیوں سے منائی جارہی ہے اس کے بعد جھارکھنڈ کے گریڈیہہ سے آئے ہوئے شاعر نے پیاری آواز و انداز میں نعتیہ کلام کے اشعار پڑھے جس کو سن سامعین کی زبان پر سبحان اللہ ماشااللہ کا ورد جاری ہوگیا، اس کے بعد صوبہ بہار و جھارکھنڈ کے مشہور و معروف خطیب حضرت علامہ محمد محفوظ رضا قادری مصباحی نے رسول اللہ ﷺ کی سیرت اخلاق و کردار پر بہترین خطاب کیا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے جانی دشمنوں پر رحم کرنے کا معاملہ فرمایا اور انہوں نے کہا کہ یہ یہودی قوم صرف آج ہمارے دشمن نہیں بلکہ نبی کی آمد سے پہلے نبی کے والد دادا حضرت عبد اللہ اور حضرت عبدالمطلب کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوئیں اور انہوں نے کہا کہ نبی کی آمد کا انتظار پوری دنیا کے لوگ کررہے تھے اور آخر میں جلسہ کی صدارت کررہے حضرت علامہ سید شاہ نورالدین اصدق چشتی مہتمم مدرسہ اصدقیہ مخدوم شرف نے کہا کہ نبی کی پیدائش کے موقع پر محفل کا انعقاد کرنا خوش بختی اور ثواب کا کام ہے اور انہوں نے کہا کہ جب کٹر دشمن رسول ابو لہب نبی کی پیدائش پر اپنی لونڈی شعیبہ کو آزاد کردیا تھا تو اسے پیر کے دن عذاب میں تخفیف ہوجاتی ہے ہم عاشق رسول ﷺ اگر نبی کی یاد منائیں ان کی آمد کا چرچا کریں تو ہم کیوں نہیں جہنم کی عذاب سے دور ہوسکتے ہیں۔ اور انہوں نے باہر سے آئے ہوئے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور پکی تالاب کے نوجوانوں نے پروگرام منعقد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور محفل کو سجایا سنوارا تاکہ محفل بدنظمی کا شکار نہ ہوں سید نورالدین اصدق نے تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا اس موقع پر مولانا محمد محمود عالم رضوی امام و خطیب شاہی مسجد پکی تالاب، حضرت مولانا محمد محمود عالم مصباحی امام و خطیب مسجد اولیا اسلام نگر نیا ٹولہ ، حضرت مولانا خواجہ اکرام مصباحی معلم مدرسہ اصدقیہ مخدوم شرف حضرت مولانا محمد محفوظ صدف بھاگلپوری معلم مدرسہ اصدقیہ مخدوم شرف حضرت حافظ و قاری محمد نور عالم رضوی معلم مدرسہ اصدقیہ مخدوم شرف کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.