Jammu and Kashmir

عمر عبداللہ کی ریاستی درجے کی فوری بحالی پر امت شاہ کے ساتھ بدھ کو ملاقات متوقع

2views

سری نگر، 17 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات متوقع ہے جس میں ریاستی درجے کی فوری بحالی کے ساتھ مختلف النوع اہم معاملات پرگفت و شنید ہوگی یہ وزیر اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد عمر عبداللہ کی وزیر داخلہ کے ساتھ دوسری ملاقات ہوگیذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ، جس کو وزیر داخلہ کے ساتھ پہلی ملاقات کے دوران مثبت یقینی دہانی ملی تھی، پُر امید ہیں کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو ضرور اور جلد پورا کرے گی۔تاہم گرچہ مرکزی حکومت نے بار ہا ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو پورا کرنے کی یقین دہانی کی ہے تاہم اس ضمن میں فی الوقت کوئی مخصوص وقت معین نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران عمر عبداللہ ریاستی درجے کی بحالی کے علاوہ دوہرے کنٹرول سسٹم کا معاملہ بھی زیر بحث لا سکتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.