جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 نومبر:۔ ہیمنت سورین ایک بار پھر برہیٹ سے جیت گئے ہیں۔ تیسری بار جیت کر انہوں نے ہیٹ ٹرک کی ہے۔ اتوار کو ایم ایل اے کے نمائندے پنکج مشرا ان کی جیت کا سرٹیفکیٹ لے کر رانچی میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہونچے۔ انہوں نے یہ سند ہیمنت سورین کو سونپ دی۔ جے ایم ایم کے یوا مورچہ کے ضلع صدر سنجے گوسوامی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ایم ایل اے کے نمائندے پنکج مشرا نے کہا کہ یہ برہیٹ اسمبلی حلقہ کے لوگوں کی جیت ہے۔ وزیر اعلی کو پورا جھارکھنڈ پسند کرتا ہے لیکن برہیٹ کے لوگوں نے انہیں ہیٹ ٹرک جیت کر ایم ایل اے بنا دیا ہے۔ برہیٹ اسمبلی کے عوام خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ جلد ہی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین برہیٹ پہنچ کر عوام کا استقبال کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مسلسل تیسری بر برہیٹ سے الیکشن جیتا ہے۔ ہر بار ان کی انتخابی جیت کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بار انہوں نے بی جے پی کے قریبی حریف گمالیل ہیمبرم کو 39791 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ سنیچر کو الیکشن جیتنے کے بعد ہیمنت سورین نے دیر شام کہا کہ یہ جیت جھارکھنڈ کے لوگوں کی ہے۔ لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آئیے ہم مل کر ’سونا جھارکھنڈ ‘ بنانے کا عہد کریں۔ مسٹر سورین نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور روزگار کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے گی۔
26
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
بلدیاتی انتخابات کو لے کر جھارکھنڈ ہائی کورٹ کا حکم
چار ماہ میں انتخاب کا عمل شروع کریں جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 16 جنوری:۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں دائر...
آبپاشی، جنگلات، زراعت اور دیگر شعبوں پر توجہ دی جائے گی: وزیر خزانہ
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 16 جنوری:۔ وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور نے جمعرات کو آئندہ بجٹ کے حوالے سے محکمہ...
جے ایم ایم کی استقبالیہ تقریب میں شامل ہوئے وزیر حفیظ الحسن انصاری
جدید بھارت نیوز سروسدیوگھر،16؍جنوری:آج دیوگھر اسمبلی حلقہ کے تحت بیجناتھ وہار ہوٹل کے آڈیٹوریم میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کمیٹی کےذریعہ...
ایس این ایم ایم سی ایچ میں بدانتظامی دیکھ کر وزیر صحت عرفان انصاری برہم
سپرنٹنڈنٹ کی سرزنش کی، کہا:ہم اتنا خرچ کرتے ہیں اور پھر یہ صورت حال ہے جدید بھارت نیوز سروسدھنباد، 16...