پنجاب میں دھان کی سرکاری خرید شروع اور ریاستی سرکار نے مختلف منڈیوں میں کسی خامی سے پاک انتظامات کئے
پنجاب میں دھان کی سرکاری خرید شروع کردی گئی ہےاور ریاستی سرکار نے مختلف منڈیوں میں کسی خامی سے پاک انتظامات کئے ہیں۔ کسی بھی چاولمِل کو، خریداری کا مرکز نہیں بنایا گیا ہے اور دھان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانےوالے ٹھیکیداروں، نیز مِل مالکان کیلئے یہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ اُن کے پاس،جو دھان سے نکالا ہوا چاول موجود ہے، اس کی مقدار کے بارے میں، جانکاری فراہم کریں۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کَل پہلے دن،20 ہزار کوئنٹل سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی۔ یہ خریداری، لدھیانہ ضلعے میں، ایشیاءکیسب سے بڑی، کھنہ منڈی میں کی گئی۔
ریاستی حکومت نے 182 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداریکا نشانہ رکھا ہے اور ریاست بھر میں ایک ہزار 806 منڈیاں قائم کی گئی ہےں۔ چاول کیملوں کو کمپیوٹرائزGPS نظام کے ذریعے ان منڈیوں سے منسلککردیا گیا ہے۔ ہر منڈی میں بایو میٹرک نظام کے ذریعے کسانوں کی تصدیق کی جائے گی اوروہاں ایک نوڈل افسر مقرر کیا گیاہے تاکہ تمام بندوبست کی نگرانی کی جا سکے۔ کسانوںکے کھاتوں میں دھان کی رقم کی براہ راست ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا اور ریزروبینک نے دھان کی خریداری کے سیزن کے لیے نقد جمع کرنے کی حد37 ہزار 625 اعشاریہ چھآٹھ کروڑ روپئے مقرر کی ہے۔