Jharkhand

وقف املاک کا ناجائز استعمال کسی کو نہیں کرنے دیا جائے گا

35views

استقبالیہ تقریب میں وقت بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر سرفراز احمد کا اعلان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14اکتوبر: راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ و جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سرفراز احمدکوآج کانٹاٹولی میں ریاستی جمعیت القریش کے ریاستی صدر مجیب قریشی کی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام چوراسی پنچایت، جمعیۃ القریش پنچایت جھارکھنڈ نے کیا تھا۔ پروگرام کا آغاز کانٹا ٹولی جامع مسجد کے امام و خطیب منظور حسن برکاتی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر سرفراز احمد نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کام کرنے آیا ہوں اور کام کروں گا۔ میرے پاس اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے، میں وقف املاک سے چوری نہیں کروں گا اور نہ ہی کسی کو چوری کرنے دوں گا۔ اگر کسی کو غلط فہمی ہوئی ہے تو اسے بھول جانا چاہیے۔ میں سب کچھ جانتا ہوں کہ جن لوگوں کو وقف املاک سے روزگار کے لیے دکانیں آٹھ سو یا ہزار روپے میں دی گئی ہیں، انھوں نے دکانیں 10 ہزار سے 25 ہزار روپے میںگروی رکھ دی ہیں۔ ان حالات کو اب بہتربنایا جانا چاہیے، کیونکہ وقف جائیداد غریبوں، پسماندہوں اور ضرورت مندوں کے لیے ہے، اس لیے اس سے چوری نہ کریں۔ ایمانداری سے کام کریں۔انہوںنے کہا کہ وقف املاک کا سروے ہوگا اور جوباقی رہ گیا ہے اسے بھی جوڑا جائے گا۔ کسی کے ساتھ کوئی حق تلفی نہیں ہو گا۔ میں راجیہ سبھا کا رکن بھی ہوں، میری ذمہ داری ہر لحاظ سے بڑی ہے۔ اسی اسٹیج کی نظامت غلام جاوید نے کی اور شکریہ مولانا عبید اللہ قاسمی نے ادا کیا۔ ہزاری باغ جمعیت القریشی کے صدر ببلو قریشی، محمد ابرار سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.