
پٹنہ، 15 دسمبر (یواین آئی) وزیراعلی نتیش کمار منی پور میں تشدد میں بہار کے گوپال گنج ضلع کے رہنے والے لکشمن کمار اور دشرتھ کمار کے قتل سے غمزدہ ہیں۔اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر کمار نے کہاکہ “منی پور تشدد میں بہار کے گوپال گنج ضلع کے رہنے والے لکشمن کمار جی اور دشرتھ کمار جی کے قتل سے میں دل شکستہ ہوں۔ یہ واقعہ کافی افسوسناک ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔”وزیراعلیٰ نے لکشمن کمار اور دشرتھ کمار کے اہل خانہ کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 02 لاکھ روپے دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے چلائی جانے والی اسکیموں سے قواعد کے مطابق دیگر فوائد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔مسٹر نتیش کمار نے دہلی میں بہار کے مقامی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں اور مرنے والوں کی لاشوں کو ان کے آبائی گاؤں لے جانے کے لیے ضروری انتظامات بھی کریں۔
