ممبئی، 17 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال نے فیمینا مس انڈیا 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ہندوستان کی سب سے باوقار مقابلہ حسن فیمینا مس انڈیا 2024 کا فائنل بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔ مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال فیمینا مس انڈیا 2024 بن گئی ہیں۔ انہیں 2023 کی فاتح نندنی گپتا نے تاج پہنایا۔ نکیتا اب مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔دادر اور نگر حویلی (مرکزی خطہ) سے تعلق رکھنے والی ریکھا پانڈے کو فیمینا مس انڈیا 2024 کی پہلی رنر اپ اور گجرات کی آیوشی ڈھولکیا کو دوسری رنر اپ کا تاج پہنایا گیا۔نکیتا پوروال، ریکھا پانڈے اور آیوشی ڈھولکیا کو نیہا دھوپیا نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔ ٹاپ 15 فائزین کو سوال و جواب کے سیگمنٹ میں آخری امتحان کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ڈیزائنر نکیتا مہسالکر، اداکارہ سنگیتا بجلانی، ہدایت کار انیس بزمی، اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئین نیہا دھوپیا، کوریوگرافر بوسکو مارٹس اور ہدایت کار مدھور بھنڈارکر شریک تھے۔ نیہا دھوپیا نے اس موقع پر فیمینا مس انڈیا کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مس انڈیا آرگنائزیشن کی خصوصی میوزیکل ‘رائز آف کوئین بھی لانچ کیا۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
روس ۔یوکرین جنگ
تاریخ میں پہلی بار انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل داغا گیا نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) روس نے پہلی بار...
گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں گرفتاری وارنٹ
امریکہ میں رشوت ستانی کا الزام، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (ہ...
امریکا میں گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کا الزام
نیویارک کی وفاقی عدالت میںمقدمہ درج:اڈانی گروپ کے شیئروں میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) امریکہ...
گوتم اڈانی کومودی کا تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے انہيں گرفتار نہیں کیا گیا: راہل گاندھی
نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے...