National

ملک بھر میں 44 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے ،13 افراد حراست میں

131views

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کی طرف سے ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کی سازش سے متعلق ایک معاملے میں سینچر کو چھاپے مارے۔ این آئی اے کرناٹک اور مہاراشٹر میں تقریباً 44 مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ این آئی اے حکام نے کرناٹک میں 1، پونے میں 2، تھانے گاؤں میں 31، تھانے شہر میں 9 اور بھئیندر میں ایک مقام پر چھاپہ مارا۔ اس دوران حکام نے 13 افراد کوحراست میں لیاہے۔این آئی اے، ہندوستان میں دہشت گردی اور تشدد پھیلانے کے لیے دہشت گرد تنظیم کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لیے ایک جامع تحقیقات کررہی ہے۔

این آئی اے کی ٹیم نے مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں ملزم راہول تانا جی پاٹل عرف “جاوید”، اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں وویک ٹھاکر عرف “آدتیہ سنگھ” اور کرناٹک کے بلاری ضلع میں مہیندر سے جڑے کئی مقامات کی تلاشی لی۔

ہم آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے این آئی اے نے جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں چھاپے مارے تھے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں انسداد دہشت گردی کے ایک معاملے میں اپنی تحقیقات کے حصے کے طورپر کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہاں حکام نے یہ جانکاری دی۔ حکام نے کہا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے وادی کے بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں چھاپے مارے ہیں ۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سنیچر کے روز چار ریاستوں میں چھاپے مارے تاکہ جعلی ہندوستانی کرنسی کی تیاری اور پھراسے گردش کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیاجاسکے۔ اس دوران جعلی کرنسی، اس کے پرنٹنگ پیپراورڈیجیٹل آلات ضبط کرلئے گئے۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔

ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ چھاپہ 24 نومبر کو درج ایک کیس کی NIA کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ یہ معاملہ مشتبہ افراد کی جانب سے جعلی ہندوستانی کرنسی کو سرحد پار سے اسمگل کرنے اور اسے ہندوستان میں ٹھکانے لگانے کی ایک بڑی سازش سے متعلق ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.