نئی دہلی 19 جنوری (پی آئی بی)نہرو یووا کیندرا سنگٹھن(این وائی کے ایس) نے 15 سے 19 جنوری 2025 تک نئی دہلی کے راج گھاٹ میں گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی (جی ایس ڈی ایس) میں سرحدی علاقوں کا یوتھ ایکسچینج پروگرام کامیابی سے منعقد کیا۔ اس پروگرام نے بھارت کے مختلف سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں انہوں نے اتحاد، امن اور ثقافتی تبادلے کے تجربات کو سیکھنے اور بانٹنے کا موقع حاصل کیا۔پانچ روزہ پروگرام کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، نوجوانوں کی قیادت کو تقویت دینا اور بھارت کے سرحدی علاقوں کی بھرپور ثقافتی تنوع کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس میں جموں و کشمیر، پنجاب، ہماچل پردیش، راجستھان، اتر پردیش، بہار اور اتراکھنڈ سے 100 سے زائد نوجوان نمائندوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثقافتی سرگرمیوں، ورکشاپس، مباحثوں اور دہلی کے اہم مقامات کے دوروں کا امتزاج شامل تھا، جن میں راج گھاٹ میموریل بھی شامل ہے، جہاں مہاتما گاندھی کے امن اور عدم تشدد کی میراث کو اجاگرکیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی کے طور پر این ٹی آر آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر ڈاکٹر نوپور تیواری نے، ڈائریکٹر، سائبر سیکیورٹی، ایم ایچ اے ڈاکٹر نشانت، ڈائریکٹر، گاندھی درشن، راج گھاٹ ڈاکٹر جولا پرساد، انچارج ڈائریکٹر، این وائی کے ایس جناب پرکاش ویدیا اور اسٹیٹ ڈائریکٹر، این وائی کے ایس دہلی ڈاکٹر لال سنگھ کی موجودگی میں کیا۔
20
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے درمیان 205 ہندوستانیوں کے ساتھ فوجی طیارہ امرتسر کیلئے روانہ: رپورٹ
نئی دہلی، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ایک امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تارکین وطن کو ہندوستان بھیج رہا ہے، جب سے امریکی...
ٹول ٹیکس وصولی 64,809.86کروڑ روپے تک پہونچ گئی
نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو ریلیف دے گی حکومت : نتن گڈکری نئی دہلی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) مرکزی روڈ...
نیوکلیئر انرجی مشن کا آغاز :بھارت جوہری توانائی کے شعبے میں 20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا
امریکہ نے بھارت کی تین جوہری تنصیبات پر سے 17 سال بعد پابندیاں ہٹا دیں ہیں نئی دہلی، 3 فروری:۔...
ہندوستان کے پاس نہ تو پیداوار کا ڈیٹا ہے اور نہ ہی کھپت کا
حکومت روزگار کی صورتحال پر نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہے: راہل نئی دہلی، 03 فروری (...