Saturday, December 6, 2025
ہومNationalبزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود، معاشرے کی رہنمائی کے لیے ضروری

بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود، معاشرے کی رہنمائی کے لیے ضروری

صدر دروپدی مرمو نے معاشرے کی تشکیل اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی میں بزرگ شہریوں کی انمول شراکت کی تعریف کی

نئی دہلی، 2 مئی:۔ حکمت اور روایت کے ستونوں کے طور پر بزرگ شہریوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے صدر جمہوریہ صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو بھارت کی بزرگ آبادی کے وقار، خواہشات اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ 'عمر کے ساتھ وقار ' پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے، مرمو نے معاشرے کی تشکیل اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی میں بزرگ شہریوں کے انمول شراکت پر زور دیا۔انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ بزرگوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم رہیں اور ان کے وسیع تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہمارے بزرگ شہری حکمت، سمجھداری اور روایت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا وقار اور صحت کا خیال رکھا جائے‘‘۔

’بزرگوں کی رہنمائی اور صحبت کی قدر کریں‘
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ’’بزرگوں کی موجودگی کا احترام کریں، ان کی رہنمائی اور صحبت کی قدر کریں‘‘۔ بزرگوں کی زندگیوں میں وقار کو یقینی بنانے کے مقصد سے متعدد اقدامات شروع کرنے کے لیے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کی تعریف کرتے ہوئے، مرمو نے بزرگ شہریوں کے لیے ویب پورٹل کے آغاز کی تعریف کی اور اسے، بزرگ شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے “ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم” قرار دیا۔
والدین اور بزرگوں کا احترام ہماری روایات میں شامل
صدر نے ثقافتی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو بزرگوں کے احترام کا درس دیتا ہے، کہاکہ’والدین اور بزرگوں کا احترام ہماری روایات میں شامل ہے۔ بہت سے گھرانوں میں بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ اکثر بچے اپنے والدین سے زیادہ دادا دادی کے قریب ہوتے ہیں اور انہیں محبت کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جب بزرگ اپنے خاندانوں کو پھلتے پھولتے دیکھتے ہیں تو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ وہ اپنے خاندان کے لیے جذباتی ستون ہوتے ہیں۔ تاہم، مرمو نے ضعیف افراد کو درپیش چیلنجسس پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’معاشی ترقی، ملازمت اور وجوہات کی بنا پر اکثر نوجوان ہجرت کرتے ہیں اور اپنے بزرگوں کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں، جو محبت اور احترام کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ وہیں بعض اوقات، والدین کو اپنے بچوں سے وہ پیار اور عزت نہیں ملتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ بوڑھوں کو بوجھ سمجھتے ہیں‘‘۔
بزرگ شہریوں کو ’علم کا ذخیرہ‘قرار دیا
بزرگ شہریوں کو ’’علم کا ذخیرہ‘‘ قرار دیتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ ’نوجوانوں کی بزرگوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں حصہ لینا چاہئے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ شہری معاشرے اور ملک کو زیادہ خوشحالی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ پروگرام سے قبل مرمو نے پانچ بزرگ شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے اپنی کہانیوں اور نقطہ نظر کے ذریعے معاشرے میں اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات