نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر بزرگوں، بیواؤں اور معذور افراد کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ماہانہ پنشن میں برسوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، جب کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب اور محروم طبقہ شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے مسٹر کھرگے نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس، پر لکھا کہ حکومت ایک طرف ملک کو کفایت شعاری اور قربانی کا درس دیتی ہے، وہیں دوسری طرف بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کا وقار چھین رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 12 برسوں میں مودی حکومت نے بڑھاپے کی پنشن میں ‘ایک پیسے، کا بھی اضافہ نہیں کیا، جبکہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں تقریباً 45 فیصد کمی کے باوجود 200 روپے کی پنشن کی حقیقی قدر اب صرف 110 روپے، 300 روپے کی پنشن کی قدر 165 روپے اور 500 روپے کی پنشن کی قدر تقریباً 275 روپے کے برابر رہ گئی ہے۔کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر اخراجات بڑھانے کے بجائے اشتہارات اور اپنی تشہیر پر بھاری رقم خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014-15 سے 2024-25 کے درمیان حکومت نے اشتہارات کے ذریعے اپنی تشہیر پر 5,987.46 کروڑ روپے خرچ کیے۔ جناب کھرگے نے کہا کہ کروڑوں بزرگ شہری بنیادی ادویات اور خوراک تک کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جبکہ حکومت اپنی تشہیر، بڑے پروگراموں اور انتخابی مہمات پر فضول خرچی کر رہی ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594813