Wednesday, December 17, 2025
ہومNationalحکومت پارلیمنٹ کا وقت ضائع کر رہی ہے: اپوزیشن کا الزام

حکومت پارلیمنٹ کا وقت ضائع کر رہی ہے: اپوزیشن کا الزام

نوآبادیاتی دور کے قوانین کو منسوخ کرنے کی آڑ میں مکمل من مانی کا استعمال کیا جا رہا ہے

نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی)لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے منگل کو “منسوخ اور ترمیمی بل 2025” کو وقت کا زیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بہت سے بل اسی حکومت نے پاس کیے ہیں اور اب انہیں ختم کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن ارکان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پہل کرے اور اس کے حصول کے لیے ججوں کی تقرری کرے۔کانگریس کے وکیل ڈین کوریاکوس نے “منسوخ اور ترمیمی بل 2025” پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نوآبادیاتی دور کے قوانین کو منسوخ کرنے کی آڑ میں مکمل من مانی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں شامل جتنے بل پاس ہورہے ہیں ان میں سے کچھ گزشتہ سال ہی پاس ہوئے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت صرف پارلیمنٹ کا وقت ضائع کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو عوام کے لیے جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پہل کرنی چاہیے اور عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ججز کی کمی کو پورا کیا جائے۔بی جے پی کے منوج تیواری نے بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جب قانون ابہام کا جال بن جاتا ہے تو ترمیم ضروری ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں اور اگر حکومت عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہے اور پیچیدہ قوانین کو ختم کر رہی ہے اور متعدد دیگر قوانین میں ترمیم کر رہی ہے تو کسی کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس منسوخی بل میں چار بل ایسے شامل ہیں جن میں ترمیم کی جا رہی ہے اور دیگر بلوں کو منسوخ کرنے کی تجویز ہے۔سماج وادی پارٹی کے لال جی ورما نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل جو بل ایوان میں بحث کے لیے آتے تھے ان پر پارلیمانی کمیٹیوں میں بحث ہوتی تھی، لیکن مودی حکومت بلٹ ٹرین پر سوار ہوکر بل پاس کروا رہی ہے اور تمام بلوں کو عجلت میں پالیمنٹ میں پیش کرکے پاس کرنا چاہتی ہے۔ ان میں سے کئی بل اسی مودی حکومت کے پہلے پاس کرائے ہیں، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اسے حکومت کی جانب سے بل پاس کرانے میں جلد بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی غیر یقینی ہے اور وہ مناسب غور و خوض کے بعد کوئی بل پیش نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے اور مناسب ترامیم کے بعد اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے۔ڈی ایم کے کے ڈاکٹر کلاندھی ویراسوامی نے کہا کہ حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہے اور وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد بازی میں بل پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری تیاری کے ساتھ بل پارلیمنٹ میں لاتی ہے اور جو بل ایوان میں لائے جارہے ہیں ان کو کمیٹیوں کو نہیں بھیج رہی ہے، اس لیے جو بل اسی حکومت میں پاس ہوئے ہیں ان کو ختم کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اکثریت ہے اور اکثریت کے زور پر قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور آئینی اصولوں کا احترام کیے بغیر من مانی طریقے سے بل پاس کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان بلوں پر اپوزیشن کے ساتھ بحث کرے جو وہ پارلیمنٹ میں پیش کر رہی ہے اور قومی مفاد میں ایک جامع اور مکمل بل پیش کرے۔ جلد بازی میں بل پیش نہیں کیے جانے چاہئیں اور بلوں کے نام ہندی میں نہیں ہونے چاہئیں۔تیلگو دیشم پارٹی کے سری بھرتھ متھوکوملی نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جو بھی نیا قانون نافذ کرتی ہے یا پرانے قوانین میں تبدیلی کرتی ہے اس کی بنیاد میں معاشرے کی ضروریات اور مفاد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کام کو آسان بنانا ہے اور ایسے قوانین کو ہٹانے کی ضرورت ہے جو کنفیوژن پیدا کرتے ہیں۔ اس لیے ان قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کر کے حکومت عوامی مفاد میں ایک بڑا قدم اٹھا رہی ہے اور سب کو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ حکومت کا غیر ضروری قوانین کو ہٹانے کا اقدام درست اقدام ہے۔ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بڑی تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں، جن کا حل ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے ملک کو مزید ججوں کی ضرورت ہے۔ ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے لیکن حکومت اسے نظر انداز کر رہی ہے اور ججوں کی تقرری کے لیے اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کے مستقبل کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، کیونکہ عدالتی نظام سے لوگوں کا اعتماد ختم ہو رہا ہے، حکومت اس اعتماد کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے۔جنتا دل (یونائیٹڈ) کے کوشلندر کمار نے کہا کہ یہ اقدام اہم ہے اور ایسا کرکے حکومت ان بلوں کو ختم کررہی ہے جن کی اب ضرورت نہیں ہے۔کانگریس کے امیدوار امدارم بینیوال نے کہا کہ اہم مسائل کو حل کرنے کے بجائے حکومت اس طرح کے قوانین متعارف کروا کر محض تکنیکی ترقی کا ڈھول پیٹ رہی ہے

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات