رانچی،15؍مارچ:۔ [جدید بھارت نیوز سروس ] وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج دارالحکومت رانچی کے کرم ٹولی چوک کے قریب ’جوہار گرام – میڈ ان جھارکھنڈ‘ شوروم کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ یہاں مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے ہر طرح کے قبائلی ملبوسات دستیاب ہوں گے، جن میں قبائلی ساڑیاں، ٹی شرٹ، بنڈی اور دیگر روایتی قبائلی پہناوے شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت قبائلی فن و ثقافت کے ساتھ ساتھ قبائلی پہناوے، زیورات، پکوان اور دیگر اشیاء کو فروغ دینے کی سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ ایسے میں اس طرح کے شوروم کھلنے سے لوگوں میں قبائلی پہناوے کے تئیں کشش بڑھے گی۔ اس موقع پر شوروم کے آپریٹر آشیش ستیہ ورت ساہو نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم اور استقبال کیا۔










Users Today : 6
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1337
Users Last 30 days : 1494
Users This Month : 1480
Users This Year : 1494
Total Users : 4563037