نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں ایندھن کے مسئلے کو مودی حکومت کا پیدا کردہ بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے لیے حکومت میں بیٹھے لوگوں میں دور اندیشی کا فقدان اور ان کی نااہلی ذمہ دار ہے مسٹر کھرگے نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ہندوستان کے عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عالمی ایندھن کے بحران کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں اقتصادی بحران کی بڑی وجہ مودی حکومت میں قیادت کا بحران، دور اندیش سوچ کی کمی اور نااہلی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس بحران کا خمیازہ عوام کو پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھی ہوئی قیمتوں کی صورت میں اپنی جیب سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا مہنگائی پر وسیع اثر ہوتا ہے اور اس سے پورے ہندوستان میں مہنگائی کی سلسلہ وار مار پڑتی ہے، جس کا اثر صنعتوں، کسانوں اور گھریلو بجٹ پر ہوتا ہے۔کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ مغربی ایشیا میں جنگ شروع ہونے کے وقت حکومت نے صورتحال کو معمول کے مطابق بتانے کی کوشش کی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے جائز سوالات کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے مارچ میں امریکہ نے 30 دن کی چھوٹ کی ‘اجازت ‘ دینے جیسے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ایسی صورتحال میں کیوں پہنچا دیا کہ ہندوستان کو اجازت مانگنی پڑے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ انتخابات کے دوران مرکزی حکومت یہ پیغام دیتی رہی کہ سب کچھ معمول پر ہے لیکن اب بحران بڑھنے پر وزیر اعظم لوگوں کو گھر سے کام کرنے اور ایندھن بچانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم تھیں، تب مرکزی حکومت نے عام لوگوں کو راحت نہیں دی، بلکہ مرکزی ٹیکسوں کے ذریعے بھاری ریونیو حاصل کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب مہنگائی کا بوجھ عام لوگوں پر کیوں ڈالا جا رہا ہے۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595009