Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاس سال ستمبر تک موصول ہونے والے الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات بند...

اس سال ستمبر تک موصول ہونے والے الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات بند لفافے میں جمع کرائیں: انتخابی کمیشن

انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ اس سال ستمبر تک موصول ہونے والے الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات بند لفافے میں جمع کرائیں۔ سیاسی پارٹیوں کو یہ تفصیلات کل تک بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کی اِس ہدایت کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی کمیشن کو‘ بند لفافے میں 30 ستمبر 2023 کی تاریخ تک موصولہ الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات فراہم کریں۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے صدور کے نام مکتوب میں انتخابی کمیشن نے تمام پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ الیکٹورل بانڈز کی صورت میں حاصل ہونے والے عطیات سے متعلق تمام تفصیلات جمع کرائے جس میں رقم کے ساتھ ساتھ ہر بانڈ کے عطیہ دہندگان کی تفصیلی جانکاری ہو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات