نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے پارٹی کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے منگل کے روز ایک میٹنگ بلائی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی کی سرکاری رہائش 10 جن پتھ پر بلائی گئی اس میٹنگ میں پارلیمانی پارٹی کے اہم لیڈران شرکت کریں گے۔مانسون اجلاس کے دوران پارٹی کی طرف سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور اس میں اٹھائے جانے والے معاملات پر میٹنگ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔گذشتہ کچھ عرصے سے کانگریس پہلگام میں دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر آل پارٹی میٹنگ بلانے اور مختلف ممالک کو بھیجے گئے وفود کو اس بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بہار میں ووٹر لسٹ معاملے پر نظرثانی کیے جانے کے معاملے پر بھی حکومت کو گھیر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسون اجلاس میں ان تمام معاملات کو زوز وشور سے اٹھائے جانے کی امید ہے، اس کے علاوہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اہم امور پر بھی کانگریس، حکومت کو گھیرے گی۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے 21 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے کئی اہم بل پیش کیے جانے کی امید ہے۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593180