Friday, December 5, 2025
ہومNationalمودی اڈانی کے خلاف امریکہ کی جانچ کی ٹرمپ کی دھمکیوں سے...

مودی اڈانی کے خلاف امریکہ کی جانچ کی ٹرمپ کی دھمکیوں سے بچ رہے ہیں: راہل

نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پسندیدہ صنعت کار اڈانی کی امریکہ میں تفتیش ہو رہی ہے، اس لیے مسٹر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں پر مسٹر مودی کی خاموشی بھی امریکہ، اڈانی اور روس کے درمیان مالی تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مسٹر مودی امریکی صدر ٹرمپ کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ہندوستان، براہ کرم سمجھئے۔ صدر ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں کے باوجود وزیر اعظم مودی ان کے سامنے کھڑے نہیں ہو پارہے ہیں، اس کی وجہ اڈانی کے خلاف جاری امریکی تحقیقات ہے۔انہوں نے کہا ’’یہ دھمکی مودی، اے اے اور روسی تیل کے سودوں کے درمیان مالیاتی تعلقات کو بے نقاب کرتی ہے، مودی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات