نئی دہلی: حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد ’اندیا‘ آج وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری اور الیکٹورل بانڈ کے معاملہ پر احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔ حزب اختلاف کے لیڈران دہلی میں واقع بی جے پی کے دفتر کے سامنے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے یہ اطلاع دی۔
قبل ازیں، انڈیا اتحاد کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف وہ 31 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان پر ایک عظیم الشان مشترکہ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
عآپ کے دہلی کنوینر گوپال رائے نے کہا، ’’ہم ملک کی موجودہ صورت حال کی مخالفت میں 31 مارچ کو رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اس تقریب میں انڈیا اتحاد کے اہم رہنما فعال طور پر شرکت کریں گے۔‘‘
دہلی کے وزراء آتشی اور سوربھ بھاردواج، دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی اور دیگر سینئر لیڈران کے ہمراہ گوپال رائے نے کہا، ’’جمہوریت اور قوم کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انڈیا اتحاد سے متعلق تمام جماعتیں اس جنگ میں متحد ہوں گی۔ وہ قوم کے مفادات کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کے لیے ریلی نکالیں گی۔‘‘











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593071