Friday, December 5, 2025
ہومNationalصدر جمہوریہ دروپدی مرمونے لچکدار غذائی نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر...

صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے لچکدار غذائی نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لچکدار غذائی نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانیت کی بہتری پر عمل درآمد کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے میں آسانی ہوسکے۔ صدر جمہوریہ نے آج نئی دلی میں ”تحقیق سے اثر تک: منصفانہ اور لچکدار غذائی نظام“ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانیت غذائی اجناس کے بغیر گزارا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے غذائی اجناس کی پیداوار کے عمل میں خواتین کی فیصلہ کن شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا اور اس شعبے کو مساوی اور لچکدار بنانے کو کہا۔صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ بھارت تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور کئی کاروباری خواتین، زرعی غذائی اجناس کے شعبے میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔صدر جمہوریہ نے حیاتی تنوع اور ماحولیات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ غذا کے تصرف کا طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو اپنی غذا میں مختلف اجزاء شامل کرنا چاہئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ برسوں میں چھوٹے اور حاشیے کے کسانوں کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ 
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات