سری نگر08 ستمبر(یو این آئی)جموں وکشمیرکے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جیت پر کارکنوں نے سڑکوں پر آکر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو 90میں 42سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی اور اس طرح سے این سی کانگریس اتحاد حکومت تشکیل دینے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی جیت پر کارکنوں نے سڑکوں پر آکر جشن منایا جبکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی بانگڑا کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ ایس کے آئی سی سی کے باہرنیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر کارکنوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے حوالے سے یک طرفہ فیصلے لئے جس کا آج لوگوں نے جواب دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی آج جموں وکشمیر کے لوگوں کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594389