نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین منگل کو یہاں سی آر پارک میں واقع ماں کالی باڑی مندر پہنچے اور پوجا ارچنا کر کے بنگال، آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی کو فتح دلانے پر اظہار تشکر کیا۔مسٹر نبین کے ساتھ دہلی پردیش بی جے پی صدر وریندر سچدیوا، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج، بی جے پی کے قومی میڈیا کو-انچارج سنجے میوکھ، ایم ایل اے شکھا رائے، دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج پروین شنکر کپور اور نئی دہلی کے ضلع صدر رویندر چودھری، مسٹر وکرم متل اور بڑی تعداد میں بنگالی کارکنان بھی موجود تھے۔ مندر کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو ناگ، صدر پی کے داس، چیف ایڈوائزر ڈاکٹر آنند مکھرجی، ممبران اجنتا بھٹاچاریہ، سوربھ چکرورتی اور سجاتا داس نے مسٹر نبین، محترمہ گپتا اور مسٹر سچدیوا کا استقبال کیا۔اس موقع پر مسٹر نوین نے حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات والی پانچوں ریاستوں، بالخصوص مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری کے عوام کا بی جے پی کو ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، “ماں کالی اور ماں کاماکھیا کی مقدس سرزمین میں جو کامیابی ملی ہے، اس کے لیے آج ماں کالی کے درشن کر کے ماتھا ٹیکنے آئے ہیں۔ ماں کالی، ماں کاماکھیا اور درگا ہم سب کو آشیرواد دیں تاکہ بنگال اور آسام سمیت پورے ہندوستان کی ترقی میں ہم اپنے قومی رہنما جناب نریندر مودی کی قیادت میں کام کریں۔”مسٹر نبین نے کہا کہ وزیر اعظم ‘پردھان سیوک، کے طور پر ملک کی ترقی کر رہے ہیں اور ترقی کے ساتھ ساتھ وراثت کو بھی سنبھالنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغربی بنگال کی وراثت اور ثقافت کو اگر سنوارنے کا کام کوئی کرے گا تو وہ صرف مسٹر مودی ہی ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594032