کولہاپور، 14 اکتوبر (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر حسن مشرف نے پیر کو کہا کہ ریاستی حکومت کو ان کی پارٹی کے ساتھی بابا صدیقی کے بہیمانہ قتل کے پس منظر میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے بھائی کو سیکورٹی فراہم کرنی چاہیے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، مسٹر مشرف نے کہا کہ بابا صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد سلمان خان اور ان کے کنبہ کے افراد کو خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ مبینہ قاتلوں نے مقتول کی اداکار کے ساتھ دوستی کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بابا صدیقی کو سنیچر کی رات ممبئی کے نرمل نگر میں کولگیٹ گراؤنڈ کے نزدیک ان کے ایم ایل اے بیٹے زرشان صدیقی کے دفتر کے باہر تین نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک مفرور ہے۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594419