Tuesday, December 16, 2025
ہومNationalمہاراشٹر کے وزیر حسن مشرف نے سلمان خان کے لیے سیکورٹی کا...

مہاراشٹر کے وزیر حسن مشرف نے سلمان خان کے لیے سیکورٹی کا مطالبہ کیا

کولہاپور، 14 اکتوبر (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر حسن مشرف نے پیر کو کہا کہ ریاستی حکومت کو ان کی پارٹی کے ساتھی بابا صدیقی کے بہیمانہ قتل کے پس منظر میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے بھائی کو سیکورٹی فراہم کرنی چاہیے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، مسٹر مشرف نے کہا کہ بابا صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد سلمان خان اور ان کے کنبہ کے افراد کو خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ مبینہ قاتلوں نے مقتول کی اداکار کے ساتھ دوستی کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بابا صدیقی کو سنیچر کی رات ممبئی کے نرمل نگر میں کولگیٹ گراؤنڈ کے نزدیک ان کے ایم ایل اے بیٹے زرشان صدیقی کے دفتر کے باہر تین نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک مفرور ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات