لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر این سی پی شردچندر پوار نے آج پانچ سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ این سی پی میں تقسیم کے بعد اس مرتبہ بارامتی لوک سبھا سیٹ پر لڑائی انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے اور سبھی کی نظریں اس سیٹ پر مرکوز ہیں۔ بارامتی روایتی طور پر این سی پی بانی شرد پوار کا قلعہ رہا ہے اور شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے یہاں سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس مرتبہ شرد پوار خیمہ سے سپریا سولے کو ہی امیدوار بنایا گیا ہے اور اس سیٹ پر اجیت پوار خیمہ سے اجیت کی بیوی سنیترا پوار کو ٹکٹ ملا ہے۔ یعنی سپریا کا مقابلہ اپنی بھابھی سے ہونے جا رہا ہے۔
این سی پی شرد پوار خیمہ کے لیڈر جینت پاٹل نے آج پارٹی کے ذریعہ طے کردہ پانچ امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سپریا سولے اور امول کولہے کو بارامتی اور شرور انتخابی حلقوں سے برقرار رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھاسکر بھاگے کو ناسک ضلع کی ڈونگری سیٹ سے، سابق کناگریس رکن اسمبلی امر کالے کو وردھا سے اور اجیت پوار خیمہ چھوڑ کر شرد پوار خیمہ میں شامل ہونے والی نلیش لنکے کو احمد نگر لوک سبھا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بھاسکر بھاگرے کا مقابلہ مرکزی وزیر اور موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھارتی پوار سے ہوگا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593060